بھارت کا قومی دارالحکومت دنیا کا سب سے آلودہ شہر

نئی دہلی، اگست 18: عالمی ادارہ صحت نے نئی دہلی اور کولکاتا کو دنیا کے سب سے زیادہ فضائی آلودگی والا شہر قرار دیا ہے۔  عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کے صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

اپنے تازہ لسٹ میں ادارے نے چین کے بوجان شہر شہنگائی اور روس کے ماسکو شہر کو بھی آلودہ شہروں میں شامل کیا ہے۔ نئی دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ شہر میں شمار کیا گیا ہے۔اس کے بعد کولکاتا کا نمبر ہے، جب کہ بنگلہ دیش کا ڈھاکہ پانچویں نمبر پر ہے اور پاکستان کا بندرگاہی شہر کراچی کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے شہر کو بھی ان میں شمار کیاگیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اکثر آلودہ شہر ایشیا اور افریقہ سے رپورٹ کے گئے ہیں۔آلودگی کی وجہ سے ہرسال ستر لاکھ لوگوں کی موت ہورہی ہے اس کی وجہ سے نوجوانوں اور خاص کر بوڑھوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔ چونکہ شہروں میں آئے دن آبادی بڑھ رہی ہے اس لیے وہاں پر فضائی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔اور اس سے شہر کے طبی سسٹم پر اثر پڑتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2050 میں دنیا کی 68فیصد آبادی شہرو ں میں رہے گی اور اس لیے سائنس دانوں کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ مضر ہوا سے ہونے والی بیماریوں کا بروقت علاج تلاش کریں۔حالاں کہ جگہ جگہ پر آلودگی چیک کرنے کے لیے میٹر لگائے گئے ہیں۔اور حکومت نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی بھی لگائی ہے لیکن اس میں کمی نظر نہیں آرہی ہے بلکہ آئے دن اس میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔