مختصر خبریں: سپریم کورٹ نے پی ایم ایل اے کے تحت گرفتاری اور جائیداد ضبط کرنے کے ای ڈی کے اختیارات کو برقرار رکھا، دیگر اہم خبریں

  1. سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ قانون کے تحت گرفتاری اور جائیداد ضبط کرنے کے ای ڈی کے اختیارات کو برقرار رکھا: کانگریس نے کہا کہ اس فیصلے کے ہماری جمہوریت پر ’’دور رس اثرات‘‘ مرتب ہوں گے۔
  2. ایوی ایشن ریگولیٹر نے اسپائس جیٹ کو آٹھ ہفتوں کے لیے اپنی 50% پروازیں چلانے کا حکم دیا: سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ اس مدت کے دوران بجٹ کیریئر کو ’’زیادہ نگرانی‘‘ سے مشروط کرے گا۔
  3. کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں بی جے پی لیڈر کے قتل پر احتجاج: بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے کارکنوں نے ریاستی بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل کی گاڑی کو نقصان پہنچایا، انھیں باہر نکلنے سے روکا اور ان سے بدتمیزی کی۔
  4. محمد زبیر نے ضبط شدہ آلات کی واپسی کی درخواست کی، ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو جواب دینے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا: وکیل ورندا گروور نے کہا کہ جس ٹویٹ کے لیے صحافی کو گرفتار کیا گیا تھا وہ اس کے موبائل سے پوسٹ کیا گیا تھا، اس لیے دیگر آلات ضبط کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
  5. مرکزی کابینہ نے بی ایس این ایل کے احیا کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی: مرکز نے اپنے فائبر نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے بی ایس این ایل کو بھارت براڈ بینڈ نگم لمیٹڈ کے ساتھ ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
  6. عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ کو ’’غیر اخلاقی رویے‘‘ کے لیے راجیہ سبھا سے بقیہ ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا: وہ 24 ویں اپوزیشن رکن پارلیمنٹ ہیں جنھیں مانسون سیشن کے دوران معطل کیا گیا ہے۔
  7. کانگریس کے احتجاج کے درمیان نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی دوبارہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں: کئی لیڈروں کو دہلی پولیس نے شہر کے وجے چوک سے حراست میں لیا۔
  8. سی بی آئی نے لالو پرساد یادو کے معاون کو مبینہ طور پر نوکریوں کے لیے زمین لینے کے گھوٹالے میں گرفتار کیا: ملزم بھولا یادو، وزیر ریلوے کی حیثیت سے ان کے دور میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کے خصوصی ڈیوٹی افسر تھا۔
  9. مرکز نے ٹویٹر سے 2021 میں 2,851 یو آر ایل کو بلاک کرنے کو کہا، اس سال 1,100 سے زیادہ، آئی ٹی وزیر نے لوک سبھا کو بتایا: 2014 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹس اور اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے آئی ٹی وزارت کے احکامات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
  10. چرچ آف ساؤتھ انڈیا کے بشپ مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے: منگل کو ترواننت پورم ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے بشپ اے دھرمراج رسلم کو برطانیہ جانے سے روک دیا۔