مختصر مختصر: ناگالینڈ اسمبلی نے AFSPA کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی، دیگر اہم خبریں

  1. شہری ہلاکتوں کے بعد ناگالینڈ اسمبلی نے شمال مشرق سے AFSPA کو منسوخ کرنے کی قرارداد پاس کی ہے: ریاست کے مون ضلع میں اس ماہ کے شروع میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 14 شہریوں کی ہلاکت کی مذمت میں پیش کی گئی یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی اس کی حمایت کی۔
  2. لوک سبھا نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود آدھار کو ووٹر آئی ڈی کے ساتھ جوڑنے کا بل منظور کیا: بل کو ایوان زیریں میں صوتی ووٹ کے ذریعے ایک مختصر مدت کی بحث کے بعد منظور کیا گیا، جس کے دوران اپوزیشن کے کچھ ارکان نے مطالبہ کیا کہ مسودہ قانون کو ایک پارلیمانی پینل کے حوالہ کیا جائے۔
  3. اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے پانامہ پیپرز کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی: یہ کیس قانونی فرم موساک فونسیکا سے لیک ہونے والے دستاویزات سے متعلق ہے جس میں اعلیٰ رہنماؤں اور مشہور شخصیات کی چھپی ہوئی آف شور دولت کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ اداکار سے غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
  4. گجرات کے ساحل پر پاکستانی کشتی سے تقریباً 400 کروڑ روپے کی مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی، چھ افراد گرفتار: بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ کارروائی انسداد دہشت گردی کے دستے کو اطلاع ملنے کے بعد کی گئی کہ کشتی جاکھاؤ ساحل سے 35 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پہنچے گی۔
  5. اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم کلدیپ سینگر کو 2019 کے کار حادثے کے کیس میں بری کر دیا گیا، جس میں شکایت کنندہ زخمی ہوئی تھی: خاتون کے خاندان نے الزام لگایا تھا کہ اس حادثے کے پیچھے بی جے پی لیڈر کا ہاتھ تھا جس نے عصمت دری کیس میں ایک گواہ سمیت اس کے دو رشتہ داروں کی جان لے لی۔
  6. ہریانہ کے پلوال ضلع میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا: دو ملزمین وشال اور آکاش کو 18 دسمبر کو حملہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ہریانہ پولیس مرکزی ملزم کلوا کی تلاش میں ہے۔ ویڈیو میں خان کو مارنے والے ایک شخص کو بار بار یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’ہم ہندو ہیں۔‘‘
  7. پانچ اپوزیشن پارٹیوں نے 12 ایم پیز کی معطلی پر بات کرنے کے لیے مرکز کے ساتھ میٹنگ چھوڑی: پندرہ اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ دو ہفتوں سے معطلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور اب انھوں نے اپنے احتجاج کو تیز کر دیا ہے۔
  8. پولیس نے ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کے الزام میں آر ایس ایس کے دو کارکنوں کو گرفتار کیا: دو ملزمین پرساد اور رتیش منانچیری کے رہنے والے ہیں، اسی گاؤں کے جہاں کا مقتول تھا۔
  9. بیجنگ کے حامی امیدواروں نے ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی: مارچ میں بیجنگ نے ’’ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے محب وطن‘‘ نامی قرار داد منظور کی تھی جس نے قانون ساز کونسل کی ساخت کو تبدیل کر دیا تھا، شہر کی منی پارلیمنٹ جو علاقے کے لیے قوانین بناتی اور اس میں ترمیم کرتی ہے۔ صرف 30.2 فیصد اہل ووٹروں نے ووٹ ڈالا، جو 1997 کے بعد سب سے کم ہے۔
  10. طوفان رائی سے ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی، فلپائن میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد گھر چھوڑ کر چلے گئے: رپورٹ کی گئی اموات میں سے نصف سے زیادہ فلپائن کے وسطی حصے میں واقع ویزایاس علاقے سے تھیں۔ اسی خطے میں بوہول صوبہ شامل ہے، جس میں ملک کے چند مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔