مختصر مختصر: سدھو کے پنجاب یونٹ کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس میں بحران، دیگر اہم خبریں
- نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا: پنجاب کانگریس کے تین رہنماؤں اور ایک ریاستی کابینہ کے وزیر نے بھی سدھو کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔
- کنہیا کمار کانگریس میں شامل، جگنیش میوانی نے پارٹی کو اپنے تعاون کی پیش کش کی۔ گجرات کے ایم ایل اے نے کہا کہ وہ پارٹی میں شامل نہیں ہو سکتے کیوں کہ وہ ایک آزاد قانون ساز ہیں۔
- سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کے مقدمات کی سی بی آئی انکوائری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا: اپنی درخواست میں مغربی بنگال حکومت نے دلیل دی کہ سی بی آئی اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات نہیں کر سکتی۔
- منگلورو میں ’’مسلمانوں کی صحبت میں رہنے‘‘ کی وجہ سے خواتین سے بدتمیزی کرنے پر پانچ بجرنگ دل کے ارکان گرفتار۔
- اگست میں 100 سے زائد چینی فوجی اتراکھنڈ میں 5 کلومیٹر ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی مبینہ طور پر تون جون پاس سے باراہوتی کنارے کو عبور کر چکے تھے۔
- فوج کا کہنا ہے کہ اُری میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک اور ایک پکڑا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر لشکرِ طیبہ کے چھ دہشت گردوں نے 18 ستمبر کو ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن ان میں سے چار پاک مقبوضہ کشمیر لوٹ گئے تھے، جب سیکیوریٹی فورسز کو ان کے موومنٹ کا علم ہوگیا تھا۔
- یوپی نے ایک مسلم آئی اے ایس افسر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس پر ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے: کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ محمد افتخارالدین نے اپنے گھر میں مذہبی تبدیلی کی تبلیغ کی جب کہ دوسری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بس اس تقریب میں شریک تھے۔
- کلکتہ ہائی کورٹ نے 30 ستمبر کو شیڈول کے مطابق بھبانی پور ضمنی انتخابات کرانے کی اجازت دی: ایک درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کو ترجیح دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی امیدواروں میں شامل ہیں۔
- دہلی ہائی کورٹ نے پولیس سے کہا کہ وہ ضلعی عدالتوں میں سیکورٹی بڑھانے کی درخواست پر اسٹیٹس رپورٹ درج کرے: وکیلوں کے لباس میں ملبوس حملہ آوروں نے گزشتہ ہفتے دہلی میں روہنی عدالت کے اندر گینگسٹر جتیندر گوگی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
- گلوکار آر کیلی جنسی اسمگلنگ، نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی کے مجرم پائے گئے: کیس میں سزا 4 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ کیلی کو دہائیوں جیل میں گزارنے کے امکان کا سامنا ہے۔