سپریم کورٹ کو پانچ نئے جج ملے
نئی دہلی، فروری 6: چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کو سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججز کو عہدے کا حلف دلایا۔
نئے تعینات ہونے والے ججوں میں جسٹس پنکج متھل، سنجے کرول، پی وی سنجے کمار، احسن الدین امان اللہ اور منوج مشرا ہیں۔
ان کی تقرری کے ساتھ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد اب 32 ہو گئی ہے۔
سپریم کورٹ کالیجیم نے 13 دسمبر کو ان ججوں کے ناموں کی ترقی کے لیے سفارش کی تھی۔ ان کی تقرری کی اطلاع مرکز نے ہفتہ کو دی تھی۔
یہ نوٹیفکیشن اس کے ایک دن بعد آیا جب سپریم کورٹ نے تقرریوں میں تاخیر پر مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کی۔ عدالت نے مرکز کو تقرریوں پر کارروائی کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔
اس کے جواب میں مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا تھا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے گا اور کوئی کسی کو وارننگ نہیں دے سکتا۔