2022 پنجاب اسمبلی انتخابات: شرومنی اکالی دل نے مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑنے کا اعلان کیا
نئی دہلی، جون 12: اے این آئی کی خبر کے مطابق شرومنی اکالی دل نے آج بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد میں اگلے سال کے پنجاب اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سکھبیر سنگھ بادل کے زیرقیادت پارٹی نے تینوں نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے ستمبر 2020 میں بی جے پی کے ساتھ اپنا اتحاد توڑ دیا تھا۔
بہوجن سماج پارٹی، جو ریاست میں 31 فیصد دلت ووٹوں پر کافی اثر و رسوخ رکھتی ہے، 117 میں سے 20 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ باقی 97 نشستیں شرومنی اکالی دل کو الاٹ کی گئی ہیں۔
It’s a new day in Punjab politics, Shiromani Akali Dal (SAD) and Bahujan Samaj Party (BSP) to fight the 2022 Punjab Legislative Assembly elections and future elections together: Sukhbir Singh Badal, SAD President pic.twitter.com/j67kj6HI1f
— ANI (@ANI) June 12, 2021
بادل نے کہا کہ یہ ’’پنجاب کی سیاست میں نیا دن‘‘ ہے۔ 1996 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے 27 سال بعد دونوں پارٹیاں ایک ساتھ آ رہی ہیں۔ اس اتحاد نے پنجاب میں 13 لوک سبھا میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ مایاوتی کی زیرقیادت بہوجن سماج پارٹی نے ان تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جہاں اس نے مقابلہ کیا تھا، جب کہ اکالی دل نے 10 میں سے آٹھ سیٹیں حاصل کی تھیں۔