فوج کا مذاق اڑانے پر عمران خان کے خلاف پولیس کا معاملہ درج کرنے سے انکار، عدالت کی سرزنش

نئی دہلی، ستمبر 8: پاکستان میں لاہور کی ایک سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوج کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے کے الزام میں معاملہ درج کرنے سے انکار کرنے والی عرضی پر پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے ایسے رویہ پر پولیس کی سرزنش کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے بھی کہا ہے کہ وہ جج کو مبینہ دھمکیوں کے معاملہ کی تحقیقات میں شامل ہوں۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سیشن عدالت نے فیصل آباد میں طاقت کے مظاہرے کے دوران فوج کی تنظیم کا مذاق اڑانے پر پی ٹی آئی کے صدر کے خلاف معاملہ درج کرنے سے پولیس کے انکار کو چیلنج کیا۔ درخواست گزار کی شکایت پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (انوسٹی گیشن)اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گریوینس آفیسر سے 10 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام حسین بھنڈر نے آج درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ اس نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف عثمان آباد تھانے میں اعلیٰ فوجی افسران کو ‘بدنام’ کرنے کا مجرمانہ معاملہ درج کرنے کی شکایت کی تھی۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں اعلیٰ فوجی افسران میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی اور ان کی حب الوطنی کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔