ناسا نے غیر شمسی سیارے کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پتہ لگایا
نئی دہلی، اگست 26: نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو پہلی بار نظام شمسی سے باہر کسی سیارے کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 700 نوری سال کے فاصلے پر سورج جیسے ستارے کے گردش کرنے سے سیارے کی ساخت اور تشکیل کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوتی ہے۔
ناسا نے کہا کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے تعلق سے اس طرح کے واضح شواہد پہلی بار ملے ہیں۔ اس دریافت سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ مستقبل میں اس دوربین کے ذریعے چھوٹے چٹانی سیاروں کی پتلی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پتہ لگانا اور اس کی پیمائش کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ہبل، اسپٹزر اسپیس سمیت کئی دوربینوں سے سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات، سوڈیم اور پوٹاشیم کی موجودگی کا پتہ چلا تھا۔
ناسا نے کہا’’جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ‘‘ کی حیرت انگیز انفراریڈ حساسیت سے اب اس سیارے پر بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تصدیق ہوئی ہے۔