پارلیمنٹ کا مانسوسن اجلاس 19 جولائی سے 13 اگست کے درمیان ہوگا: لوک سبھا اسپیکر
نئی دہلی، جولائی 12: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے 13 اگست کے درمیان ہوگا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی صبح 11 بجے سے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
برلا نے کہا کہ جن لوگوں کو کووڈ 19 کے خلاف ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ اسپیکر نے کہا کہ اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کووڈ 19 کے رہنما اصولوں سے متعلق ’’وسیع تر تیاریاں‘‘ کی گئی ہیں۔
लोकसभा के #MonsoonSession का आयोजन 19 जुलाई से 13 अगस्त तक होगा। यह 17वीं लोकसभा का छठा सत्र होगा।
सत्र के सफल आयोजन के लिए व्यापक तैयारियां की हैं। इसकी जानकारी आज मीडिया के सहयोगियों के साथ साझा की। pic.twitter.com/6gSMpICcMg
— Om Birla (@ombirlakota) July 12, 2021
اے این آئی کے مطابق برلا نے کہا کہ مانسون سیشن میں 19 دن کام ہوگا۔
برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیرو اور سوالیہ اوقات ہوں گے اور نجی ممبران بل لائیں گے۔ اسپیکر نے کہا کہ اب تک 17 ویں لوک سبھا کے زیرو گھنٹے کے دوران 3،389 موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد ایوان زیریں کے سابقہ اجلاسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
آئندہ ہفتے کا اجلاس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کووڈ 19 کے تمام ضروری پروٹوکول کے مطابق کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کے ممبر جسمانی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں گے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق لوک سبھا کے 444 ممبران اور راجیہ سبھا کے 218 ممبروں کو کووڈ 19 ویکسین مل چکی ہے۔
معلوم ہو کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس مارچ میں مقررہ وقت سے دو ہفتے قبل اختتام پذیر ہوا تھا، جب اراکین پارلیمنٹ نے اس کو مختصر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تب زیادہ تر ممبران نے تامل ناڈو، مغربی بنگال، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلانے پر توجہ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ سیشن کے دوران لوک سبھا میں 114 فیصد پروڈکٹیویٹی ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ راجیہ سبھا میں 90 فیصد پروڈکٹیویٹی درج کی گئی تھی۔