جماعت اسلامی ہند کی خواتین یونٹ نے رابعہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، ستمبر 7: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کی خواتین ونگ نے شہری دفاعی کارکن رابعہ سیفی عرف صبیہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
21 سالہ رابعہ کے وحشیانہ قتل پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ایچ خواتین ونگ کی سیکرٹری محترمہ رحمت النساء نے مجرموں کی فوری گرفتاری اور متاثرہ کے خاندان کو مالی معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا ’’یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ’بیٹی بچاؤ‘ کے بارے میں بہت زیادہ بیان بازی کے باوجود ہم نے ابھی تک ایسا ماحول نہیں بنایا جس میں ہماری لڑکیاں اور خواتین اپنے کام کی جگہ اور باہر خود کو محفوظ محسوس کریں۔‘‘
محترمہ رحمت النساء نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ خواتین کے مکمل تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر قوانین وضع کرے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو۔ ڈنڈے کھانے، ہراساں کیے جانے اور ان جرائم میں، جو انسانیت کو شرمسار کرتے ہیں، اپنی جانیں گنوانے کے خوف کے بغیر، پوری طرح استعمال کرسکیں۔