ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک:فوج
نئی دہلی، اگست 23: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو در اندازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نوشہرہ کے لام علاقے میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب عسکریت پسندوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کی لام بٹالین کے اہلکاروں نے در اندازی کرنے کی کوشش کو دیکھتے ہی عسکریت پسندوں کو روکنے کی کارروائی شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو در انداز مارے گئے جن کی لاشیں سرحد کے آگے پڑی ہوئی دیکھی گئیں۔
دریں اثنا ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے ایل او سی پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
بیان میں کہا گیا: ‘کاڈ کاپٹر کے ذریعے دو لاشیں دیکھی گئیں ہیں اورپورے علاقے کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، پورے علاقے میں کامبنگ آپریشن چلایا جا رہا ہے اور مزید دراندازوں کی تلاش بھی جاری ہے’۔