ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر سے غیر ملکی جوہری سلامتی کے دستاویزات برآمد کئے: رپورٹ

نئی دہلی، ستمبر 8: امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران ایک غیر ملکی حکومت کی جوہری صلاحیتوں سے متعلق ایک دستاویز برآمد کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایف بی آئی کو ایک دستاویز ملا ہے جس میں ایک غیر ملکی حکومت کی فوجی سلامتی کی تفصیل ہے، لیکن نامزد غیر ملکی حکومت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ سے گزشتہ ماہ برآمد ہونے والے 11  ہزار سے زیادہ سرکاری دستاویزات اور تصاویر کے مواد کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ وفاقی حکام جوہری ہتھیاروں کے بارے میں خفیہ دستاویزات تلاش کر رہے ہیں۔

اخبار نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ سے ضبط کیے گئے کچھ ریکارڈز عام طورسخت حفاظت کی جاتی ہےاور دستاویزات کے مقام کی نگرانی کے لیے’ایک نامزد کنٹرولنگ افسر‘ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کی جانب سے برآمد کیے گئے ریکارڈ میں خفیہ امریکی کارروائیوں کی تفصیلات موجود تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے انتہائی حساس سرکاری ریکارڈز کو غیر مجاز طور پر ہٹانے اور انہیں  مار-اے-لاگو میں مبینہ طور پر غلط طریقے سے اکٹھا کرنے کے لیے محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔