گجرات اسمبلی انتخابات: یکم اور 05 دسمبر کو پولنگ، 08 دسمبر کو نتائج کا اعلان

گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو کی جائے گی۔

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آج یہاں پریس کانفرنس میں گجرات میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں پر 05 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔
ووٹوں کی گنتی 08 دسمبر کو ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوجائےگا۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو ہونے والے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 08 دسمبر کوہی  ہوگی۔
مسٹر راجیو کمار نے کہا کہ پہلے مرحلے کی پولنگ کا نوٹیفکیشن 5 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 14 نومبر اورنام واپس لینے کی تاریخ 17 نومبر ہوگی۔ بیلٹ کی جانچ پڑتال 15 نومبر کو کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر اورنام واپس لینے کی تاریخ 21 نومبر ہوگی۔ بیلٹ کی جانچ پڑتال 18 نومبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس بار گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلی بار تین لاکھ 24 ہزار 422 نئے ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 51 ہزار 782 ہے۔ ریاست میں قائم کم از کم 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاست میں ووٹروں کی  کل تعداد 4.9 کروڑ ہے۔ ریاست میں 142 آدرش پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ معذور افراد کے لیے 182 پولنگ اسٹیشنز اور خواتین کے لیے 1274 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

گجرات اسمبلی انتخابات کے پروگرام کی فہرست

الیکشن کمیشن کی طرف سے آج جاری ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
الیکشن ………………… ..پہلا مرحلہ ………………دوسرا مرحلہ
الیکشن نوٹیفکیشن کی تاریخ………………5 نومبر (ہفتہ)……….10 نومبر (جمعرات)
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ…14 نومبر (پیر)……17 نومبر (جمعرات)
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ……………15 نومبر (جمعرات)………18 نومبر (جمعہ)
نام واپس لینے کی تاریخ……………..17 نومبر (جمعرات)……..21 نومبر (پیر)
ووٹنگ کی تاریخ…………………………………………. .1 دسمبر (جمعرات)…… 5 دسمبر (پیر)
ووٹوں کی گنتی ………………….. 8 دسمبر (جمعرات)۔انتخابی عمل 10 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔