دہلی فسادات: متاثرین کو معاوضے کے لیےایل جی کی پہل

نئی دہلی، اگست 25: ایل جی آفس نے دہلی فسادات کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی میں تیزی لانے کے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

اس سلسلے میں ایل جی وی کے سکسینہ نے 40 تشخیص کاروں کا تقرر کیا ہے۔ جو متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا خیال رکھیں گے ۔

ایل جی آفس کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فسادات کے متاثرین کے 2,775 دعووں میں سے صرف 7 فیصد پر کارروائی ہوئی ہے۔

ایل جی وی کے سکسینہ نے عہدیداروں کو تین ماہ کے اندر تمام دعووں کا تصفیہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔