دہلی ہائی کورٹ نے تہلکہ میگزین اور صحافی ترون تیج پال کو ایک فوجی افسر کو بدنام کرنے پر 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا
نئی دہلی، جولائی 22: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو نیوز میگزین تہلکہ، اس کے سابق ایڈیٹر انچیف ترون تیج پال اور سابق رپورٹرز انیرودھ بہل اور میتھیو سیموئل کو 2001 میں ایک سینئر فوجی اہلکار کو بدنام کرنے کا قصوروار ٹھہرایا۔
عدالت نے انھیں حکم دیا کہ وہ اہلکار میجر جنرل ایم ایس اہلووالیا کو 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
تہلکہ کی طرف سے شائع کردہ مضمون نئے دفاعی آلات کی درآمد سے متعلق سودوں میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق تھا۔ بہل اور سیموئل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اس رپورٹ پر خفیہ طور پر کام کیا تھا اور خود کو لندن میں قائم ایک فرضی دفاعی ساز و سامان کی کمپنی کا حصہ ظاہر کیا تھا۔
آرٹیکل میں الزام لگایا گیا تھا کہ اہلووالیا نے رشوت کے طور پر 10 لاکھ روپے اور بلیو لیبل وہسکی کی بوتل مانگی تھی۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ افسر نے 50،000 روپے کی ٹوکن رشوت قبول کی تھی۔
ہتک عزت کے مقدمے میں اہلووالیا نے کہا کہ وہ دفاعی ساز و سامان کی درآمد میں ملوث نہیں تھے اور انھوں نے کبھی ایسا عہدہ نہیں رکھا۔ انھوں نے کہا کہ سیموئیل نے خود آرمی کورٹ آف انکوائری کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ افسر نے کسی رقم کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی اسے کوئی رقم ادا کی گئی۔