کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 28 اگست اور ‘مہنگائی پر ہلہ بول ریلی’ چار ستمبر کو

نئی دہلی، اگست 24: کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ 28 اگست کو ہوگی، جس میں پارٹی صدر کے انتخابی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ میٹنگ اتوار 28 اگست کو سہ پہر 3.30 بجے بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدر کے انتخاب کا پروگرام طے کیا جائے گا۔

پارٹی صدر سونیا گاندھی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ اس کے بعد محترمہ گاندھی اپنے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گی اور اٹلی میں اپنی بیمار ماں کی عیادت کے بعد وطن لوٹ  آئیں گی۔

غورطلب ہے کہ پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب 21 اگست سے 20 ستمبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس عہدے کے لیے کون کون امیدوار ہوں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

دوسری طرف، منگل کی رات دیر گئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 4 ستمبر سے پہلے دہلی واپس آجائیں گے۔ 4 ستمبر کو یہاں پارٹی کی جانب سے منعقد ‘مہنگائی پر ہلہ بول ریلی’سے مسٹر گاندھی خطاب کریں گے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?