مرکزی حکومت نے منسٹری آف کوآپریشن کے نام سے ایک نئی وزارت تشکیل دی
نئی دہلی، جولائی 7: نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے منگل کے روز منسٹری آف کوآپریشن کے نام سے ایک نئی وزارت کو تشکیل دیا ہے۔
کابینہ سیکریٹریٹ نے ایک سرکاری بیان میں کہا ’’یہ وزارت ملک میں تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک علاحدہ انتظامی، قانونی اور پالیسی فریم ورک فراہم کرے گی۔‘‘
اس میں مزید کہا گیا کہ اس وزارت کی تشکیل ان اعلانات میں سے ایک جو وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے فروری میں اپنے بجٹ تقریر میں کیے تھے۔
سکریٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ وزارت کوآپریٹیو کے لیے کاروبار کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بھی کام کرے گی۔
نئی وزارت کا اعلان مرکزی کابینہ میں ردوبدل کی قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں وزرا کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ردوبدل کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق آج شام کابینہ میں یہ ممکنہ توسیع ہوسکتی ہے۔