چھ ریاستوں کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے

نئی دہلی، اکتوبر 3: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ چھ ریاستوں میں سات اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ گنتی تین دن بعد ہوگی۔

بہار میں موکاما اور گوپال گنج سیٹوں، مہاراشٹر میں اندھیری ایسٹ، ہریانہ میں آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈے، اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ اور اڈیشہ کے دھام نگر میں پولنگ ہوگی۔

پولنگ پینل نے کہا کہ ان انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔ کمیشن نے کہا کہ ماڈل ضابطۂ اخلاق ان اضلاع میں فوری طور پر نافذ ہو جائے گا، جہاں انتخابات ہوں گے۔

مجرمانہ واقعات کے حامل امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اخبارات یا ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمات کا اعلان کریں۔