بلقیس بانو کیس: سپریم کورٹ مجرموں کی معافی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، اگست 25: سپریم کورٹ نے جمعرات کو بلقیس بانو کیس میں 11 قصورواروں کو دی گئی معافی کے خلاف ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔

اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی میں جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ پر مشتمل بنچ نے کی۔

اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس رستوگی نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل سے پوچھا کہ ’’کیا صرف اس لیے کہ یہ عمل خوفناک تھا، معافی کو غلط کہنے کے لیے کافی ہے؟‘‘۔

عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رہائی پانے والے مجرموں کو مقدمے میں فریق بنانے کی ہدایت جاری کی۔ لائیو لاء کے مطابق یہ معاملہ دو ہفتوں کے بعد درج ہونا ہے۔

ہفتے کے شروع میں گجرات حکومت نے اپنی معافی اور قبل از وقت رہائی کی پالیسی کے تحت 2002 کے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے 11 مجرموں کو رہا کیا۔

یہ اس وقت ہوا جب ایک مجرم رادھے شیام شاہ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ شاہ، جسے ممبئی کی سی بی آئی عدالت نے 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، جیل میں 15 سال 4 ماہ مکمل کر چکا تھا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet