طالبہ پرتیزاب حملہ:تین ملزمین گرفتار،کلیدی ملزم متاثرہ طالبہ کا دوست تھا:پولیس
نئی دہلی ،15دسمبر: دہلی میں سترہ سالہ طالبہ پر ہوئے تیزاب حملے میں دہلی پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملزمین نے آن لائن فلپ کارٹ سے تیزاب خریدا اور منصوبے کے مطابق طالبہ پر پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ اور ملزم اروڑ دونوں دوست تھے کچھ دن قبل بریک کے بعد ملزم نےاس واردات کو انجام دیا ہے ۔دوسری جانب تیزاب فروخت پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود اتنی آسانی سے تیزاب کی دستیابی نے پولیس اور انتظامیہ پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو دہلی کے دوارکا کے موہن گارڈن میں دو بہنیں سکول جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی ۔ اس دوران بائک پر آئے دو نوجوان نے طالبہ پر حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم سچن اروڑہ،اس کے دو دستوں ہرشت اگروال اور وریندر سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسپیشل پولیس کمشنر ساگر پریت نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ ملزمین آن لائن فلپ کارٹ تیزاب خریدا تھا،ابھی کمپنی کا اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔پولیس کے مطابق کلیدی ملزم سچن اروڑہ اور متاثرہ طالبہ کچھ دن پہلے دوست تھے ،دونوں کا بریک اپ ہونے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم لڑکی کا پڑوسی ہے۔