دہلی کے پالم میں نوجوان نے خاندان کے چار افراد کو قتل کیا

نئی دہلی، نومبر 23: قومی دارالحکومت کے پالم علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

پولس نے بتایا کہ جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں ایک 25 سالہ شخص نے تنازع کے بعد اپنی ماں، دادی، بہن اور باپ کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت کیشو کے طور پر ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب-مغربی دہلی)منوج سی نے بتایا کہ تھانہ پالم کو منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے فون پر اطلاع ملی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کے گھر کی اوپری منزل پر لڑائی اور چیخ و پکار کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولس کے مطابق جھگڑے کی اطلاع کے لیے تھانے کو کال کرنے والے شخص اور اس کے رشتہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کیشو کے پاس کوئی پختہ ملازمت نہیں تھی۔ اس نے ایک ماہ قبل نوکری بھی چھوڑ دی تھی۔

پولس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے گھر والوں کو قتل کیا۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?