9سال-50سوال

وزیر اعظم کے نام کھلا خط

کنال شُکلا
(@kunal492001)

جناب نریندر مودی
وزیر اعظم، بھارت
موضوع: مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر – کھلا خط
جناب
میرے کھلے خط میں لکھے گئے 50 سوالات کے جواب پریس کانفرنس کر کے دیں۔
سوالات
1 -ان 9 شہروں کے نام بتائیں جو اسمارٹ سٹی بن گئے؟
2 -ماڈل گاؤں بننے کے لیے ایم پیز کے ذریعہ گود لیے گئے 9 گاوؤں کے نام بتائیں؟
3 – ان 9 اضلاع کے نام بتائیں جہاں ہر گھر میں بیت الخلا موجود ہے؟
4 -ان 9 اضلاع کے نام بتائیں جہاں نیا ہسپتال کھلا ہے؟
-5 ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں 1000 کلومیٹر سڑک بنائی گئی؟
-6 ان 9 بینک برانچوں کے نام بتائیں جہاں جن دھن اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں؟
7 -ایسے 9 ممالک کے نام بتائیں جہاں سے بھارت میں سرمایہ آرہا ہے؟
-8 ایسے 9 شعبے بتائیں جہاں ایک لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں؟
-9 مجھے بتائیں کہ 9 ریاستوں میں بجلی پیدا کرنے کے نئے پلانٹ کہاں لگائے جائیں گے؟
-10 اپنی کابینہ کے 9 وزراء کے نام بتائیں جن کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں؟
-11 ایسے 9 شہروں کے نام بتائیں جو پہلے سے زیادہ صاف ستھرے ہو گئے؟
-12 مجھے ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں پہلے کسان خود کشی کرتے تھے، لیکن اب نہیں کر رہے ہیں؟
-13مجھے بتائیں کہ صرف 9 کلومیٹر کا ایسا علاقہ کہاں ہے جہاں گنگا کی صفائی ہوئی؟
-14 بی جے پی کے ایسے 9 لوگوں کے نام بتائیں جن کے گھروں پر ای ڈی آئی ٹی نے چھاپے مارے اور ان سے کالا دھن برآمد کیا؟
-15 بی جے پی کے 9 ریپسٹوں کے نام بتائیں جنہیں جیل بھیجا گیا ہے؟
-16ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جن کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے؟
17 -ایسے 9 اضلاع کے نام بتائیں جن میں آب پاشی کی نئی اسکیمیں شروع ہوئیں؟
-18 ایسے 9 ہسپتالوں کے نام بتائیں جہاں 100 نئے ڈاکٹر دیے گئے ہیں؟
19 -ایسے 9 محکمے بتائیں جہاں سے کرپشن ختم ہوا ہو؟
20 -بی جے پی کے کسی ایسے 9 ایم پی یا ایم ایل اے کے نام بتائیں جن کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے؟
-21ایسے 9 شہروں کے نام بتائیں جہاں خواتین پوری طرح محفوظ ہیں؟
22 -ان 9 سالوں میں سے کوئی 9 ہفتے شمار کریں جب دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو؟
-23 مجھے ان 9 سالوں میں سے کوئی 9 ماہ بتائیے جب ریپ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا؟
-24 مجھے ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں ان 9 سالوں میں اقلیتوں پر مظالم نہیں ہوئے؟
-25 ایسی 9 خواتین کے نام بتائیں جنہیں صفر روپے میں پکوان گیس سلنڈر دیا گیا ہے؟
-26 ایسی 9 اشیائے خوردونوش کے نام بتائیں جن کی قیمت نہیں بڑھی؟
-27 ایسی 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں ایک نئی فضائی پٹی بنائی گئی ہے؟
-28 ملک کا پیسہ لے کر بیرون ملک فرار ہونے والے ایسے 9 نادہندگان کے نام بتائیں جن کو واپس لایا گیا؟
-29 ارب پتی ملک میں سرکاری املاک لوٹ رہے ہیں، ایسے 9 لوگوں کے نام بتائیں جن سے آپ کے تعلقات نہیں؟
-30 مجھے بتائیں وہ بی جے پی کے 9 ایم پی اور ایم ایل اے جنہیں نوٹ بندی کے دوران گھنٹوں لائن میں کھڑا ہونا پڑا؟
-31 مجھے ایسے 9 اے ٹی ایم بتائیں جہاں سارا مہینہ پیسہ رہتا ہے؟
-32 یہ بتائیں کہ وہ کونسے 9 ماہ گزرے جب سرحد پر فائرنگ نہیں ہوئی؟
-33 بی جے پی کے ایسے 9 ترجمانوں کے نام بتائیں جو جھوٹی افواہیں نہیں پھیلاتے؟
-34 ان 9 سالوں میں پارلیمنٹ کے ایسے 9 اجلاس بتائیں کہ ان میں کیا کام ہوئے؟
-35 ایسے 9 مرکزی وزراء کے نام بتائیں جو اپنی وزارت کے فیصلے خود لیتے ہیں؟
-36 ایسے 9 پیداواری علاقوں کے نام بتائیں جن میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے؟
-37 ملک کی 9 ودھان سبھاوں کے نام بتائیں جہاں مرکزی وزراء کو انتخابی مہم کے لیے نہیں بھیجا گیا ہے؟
-38مجھے بتائیں 9 ایسے دن جب آپ نے 9 بار سے کم کپڑے نہیں بدلے؟
-39 آپ کی ایسی 9 تقریریں بتائیں جن میں دس سے کم جھوٹ بولے گئے؟
-40 آپ کے ایسے 9 غیر ملکی دورے بتائیں جن میں ایک کروڑ روپے سے کم خرچ ہوئے؟
-41 اپنے ایسے 9 انتخابی جلسے بتائیں جن میں کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوئے؟
-42 وہ کونسے 9 ماہ ہیں جن میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھیں؟
-43ایسے 9 بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے کے نام بتائیں جو تشدد، نفرت اور فرقہ پرستی پھیلانے کا کام نہیں کرتے۔
-44آپ 9 سال پہلے اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں میں سے کوئی 9 کام شمار کریں جو مکمل ہو چکے ہیں۔
-45 ان 9 مرکزی وزراء کے نام بتائیں جن کی ذمہ داری مقرر ہے؟
-46ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں بی جے پی نے خاندان کی بنیاد پر ایم پی اور ایم ایل ایز کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
-47 جناب وزیر اعظم! اپنی 9 ایسی تقریریں بتائیں جس میں آپ نے چین کو للکارا ہو۔
-48 ایسی کوئی 9 ریاستیں بتائیں جہاں بی جے پی نے کروڑوں دے کر ایم ایل اے نہیں خریدے؟
-49ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں نئے ڈیم بنائے گئے ہیں۔
-50 ایسی 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں انتخابی مہم کے دوران آپ نے صرف ترقی کے نام پر ووٹ مانگے۔
#9YearsOfPMModi #9YearsOfModiGovernment #9YearsOfSeva #9YearsOfModiDisaster
***

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 11 جون تا 17 جون 2023