2018 سے اب تک پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ٹی وی چینلز کے خلاف 178 مقدمات درج کیے گئے ہیں: مرکز

نئی دہلی، فروری 9: وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے 2018 سے پروگرام کوڈ کی خلاف ورزیوں کے 178 معاملات میں نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

وزیر نے یہ بیان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

ٹھاکر نے کہا کہ خلاف ورزیوں کے کچھ معاملات میں حکومت نے چینلوں کو ایڈوائزری اور وارننگ جاری کی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ معاملات میں اس نے چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور چینلز کی نشریات بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مرکز نے 9 جنوری کو نجی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلوں کو پریشان کن فوٹیج نشر کرنے اور موت، حادثہ اور تشدد کے واقعات کی رپورٹنگ کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ٹھاکر نے کہا کہ ’’جب پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو حکومت مناسب کارروائی کرتی ہے۔‘‘

اے اے پی کے رکن پارلیمنٹ نارائن داس گپتا کے ایک الگ سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہا کہ پروگرام کوڈ کے مطابق مذاہب یا برادریوں پر حملوں پر مشتمل کوئی شو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet