17 غیر ملکی تبلیغی قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد جیل بھیجے گئے
بہرائچ (اتر پردیش)، اپریل 12: تبلیغی جماعت کے سترہ غیر ملکی ممبروں کو اتوار کو ان کے قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد انھیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور پھر انھیں جیل بھیج دیا گیا۔
انھیں ویزا اور پاسپورٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا اور ان سب کا تعلق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سے ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق پولیس نے تاج اور قریش مساجد سے 17 غیر ملکی شہریوں سمیت 21 جماعتیوں کو گرفتار کیا تھا اور ان سب کو 31 مارچ تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
ان کے ٹیسٹ کے نمونے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کورونا منفی تھے۔
ان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں دفعہ 269، 270، 271، 188، وبائی امراض ایکٹ (1897) 03، پاسپورٹ ایکٹ (1967) کی دفعہ 12 (3) شامل ہیں۔
مسجد میں ان کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد انھیں پولیس کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا۔