کورونا کی وبا نے ثابت کردیا کہ سماجی مساوات محض ایک خواب ہے: بامبے ہائی کورٹ
یہ بھی پڑھیں
ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کے بنچ نے کہا کہ وبا اور اس کے سبب نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن نے ملک کی معیشت کو غیر مستحکم کردیا ہے اور دکھادیا ہے کہ بھارت میں پردیسی مزدوروں کی حالت کتنی قابل رحم ہے۔
چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس اے اے سید کی بنچ نے کہا کہ معیشت اور صحت خدمات کے موجودہ حالات کو دیکھتے کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی مستقبل قریب میں ایک غیر جانب دارانہ سماج کے بارے میں بمشکل ہی سوچ سکتا ہے۔
بنچ نے کہا کہ کووڈ 19 کے بحران اور لاک ڈاؤن نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور یہ دکھادیا ہے کہ ملک میں پردیسی مزدوروں کی صورت حال کتنی قابل رحم ہے۔
عدالت عالیہ نے کئی افراد اور اداروں کی جانب سے دائر کردہ عوامی مفاد کی درخواستوں پر یہ تبصرہ دیا۔
گذشتہ اسٹوری
اپنا پاس ورڈ دوبارہ حاصل کیجیے
آپ کو پاس ورڈ ای میل کیا جائے گا۔