یو این ایچ آر سی نے سی اے اے پر سپریم کورٹ میں مداخلت کی درخواست دائر کی, ہندوستان نے کہا کہ یہ داخلی معاملہ ہے
نئی دہلی، مارچ 03۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا دفتر شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ہندوستان کی سپریم کورٹ میں مداخلت کی درخواست "داخل کرنے” کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہندوستان، جس کو اس بابت پیر کی شام کو مطلع کیا گیا، نے کہا کہ سی اے اے ایک "داخلی معاملہ” ہے اور یہ تقسیم کے سانحے سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق کے معاملات کے سلسلے میں دیرینہ قومی عزم ہے۔ درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ سی اے اے کے خلاف کیس میں یو این ایچ آر سی کو فریق بنائے جس کی سماعت اعلی عدالت کر رہی ہے۔
اسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’’شہریت ترمیمی قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ قانون سازی کے ہندوستانی پارلیمنٹ کے خودمختار حق سے متعلق ہے۔ ہم پرزور یقین رکھتے ہیں کہ ہندوستان کی خودمختاری سے متعلق امور میں کسی بھی غیر ملکی پارٹی کے پاس کوئی لوکس اسٹینڈی نہیں ہے۔‘‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اس معاملے میں مطمئن ہیں کہ سی اے اے آئینی طور پر درست ہے اور وہ ہماری آئینی اقدار کی تمام ضروریات کی تعمیل کرتا ہے۔ یہ تقسیم ہند کے سانحے سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق کے معاملات کے سلسلے میں ہماری دیرینہ قومی وابستگی کا عکاس ہے۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جو قانون کی حکمرانی سے چلتا ہے۔ ہم سب کو اپنی آزاد عدلیہ کا بے حد احترام اور اس پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔‘‘
ایم ای اے کے ترجمان رویش کمار نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ ہماری مستحکم اور قانونی طور پر پائیدار پوزیشن کا اعزاز سپریم کورٹ کے ذریعہ دیا جائے گا۔‘‘
پچھلے سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون نے ملک بھر میں مظاہروں کو جنم دیا تھا۔ شہریت کا ترمیمی قانون صرف ہندوؤں، سکھوں، بودھوں، عیسائیوں، جینوں اور پارسیوں کو شہریت دیتا ہے۔
سپریم کورٹ فی الحال سماجی اور حقوق کارکنوں، اپوزیشن ممبروں کے ذریعہ ترمیم شدہ شہریت قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔