یوپی: ہندو لڑکی کے ساتھ بیٹے کے بھاگنے پربزرگ والدین کا  پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

نئی دہلی ،20اگست :۔

اتر پردیش کے سیتا پور میں ایک مسلم بزرگ جوڑے کو پیٹ پیٹ کر قتل کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔  جوڑے کو ان کے پڑوسیوں نے لوہے کی  راڈ  اور لاٹھیوں سے پیٹ کر ہلاک کردیا۔یہ واقعہ جمعہ کی شام ہرگاؤں پولیس اسٹیشن کے تحت گاؤں راجے پور میں پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عباس اوران کی بیوی  قمرالنشا کے  طور پر  ہوئی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل مبینہ طور پر مقتول کے بیٹے اور ایک ملزم کی بیٹی کے درمیان تعلق سے  رنجش کا نتیجہ ہے۔ حملے میں عباس اور اس کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں،اس کے بعد تما م حملہ آور فرار ہوگئے ۔ الزام ہے کہ مقتول والدین کا بیٹا ایک ہندو لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا ۔

سیتا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چکریش مشرا نے کہا کہ چند سال پہلے عباس کا بیٹا پڑوسی گھر کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور عباس کے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "جب عباس کے بیٹے کو چند روز قبل جیل سے رہا کیا گیا تو خاندان کے کچھ افراد نے جوڑے پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔ گاؤں والوں کے مطابق متوفی جوڑے کے بیٹے اور شوکت رامپال کی بیٹی روبی کا آپس میں معاشقہ تھا، شوکت نے روبی کو سال 2020 میں  بھگا لے گیا  تھا، اس وقت روبی نابالغ تھی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے شوکت کو جیل بھیج دیا۔ اس نے جون میں دوبارہ لڑکی کو بھگا  لے گیا  اور روبی سے شادی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید دو کی تلاش جاری ہے۔