ہندوستانی دوا ساز کمپنیوں کے پاس پوری دنیا کے لیے ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت ہے: بل گیٹس

نئی دہلی، 16 جولائی: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے مطابق ہندوستان کی دوا سازی کی صنعت نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کے لیے کوویڈ۔19 ویکسین تیار کرنے کی صلاحت رکھتی ہے۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور ٹرسٹی نے کہا کہ ہندوستان میں ’’بہت اہم کام ہوچکے ہیں‘‘ اور اس کی فارما انڈسٹری کورونا وائرس ویکسین کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے میں مدد کر رہی ہے۔‘‘

بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو اس کے بڑے رقبے اور شہری مراکز کی اور گھنی آبادی کی وجہ سے صحت کے بحران کے دوران ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔

ہندوستان کی دوا سازی کی صنعت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’ہندوستان کے پاس کافی صلاحیت ہے، اس کی منشیات اور ویکسین بنانے والی کمپنیاں ہیں، جو پوری دنیا کو بھاری تعداد میں فراہمی کرتی ہیں۔ دیگر ممالک کے مقابلے ہندوستان میں سب سے زیادہ ویکسین بنائی جاتی ہیں، وہاں سیرم انسٹی ٹیوٹ ہے، یہ سب سے بڑا ہے۔ لیکن ا س کے علاوہ بایو ای، بھارت بایوٹیک اور دیگر کمپنیاں بھی ہیں۔‘‘