ہاتھرس: چندر شیکھر آزاد کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ یوپی پولیس نے بھیم آرمی کے چیف اور اس کے دہلی یونٹ کے سربراہ کو گذشتہ رات حراست میں لیا تھا
نوئیڈا (یوپی)، 30 ستمبر: دی ٹربیون کی خبر کے مطابق بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد اور اس کی دہلی یونٹ کے سربراہ ہمانشو بالمیکی کو اتر پردیش پولیس نے اس وقت حراست میں لے تھا جب وہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 19 سالہ دلت لڑکی کے اہل خانہ کے ہمراہ ہاتھرس جارہے تھے۔
اس معاملے میں پولیس کی طرف سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس سال مارچ میں بھیم آرمی چیف کے ذریعہ شروع کی گئی آزاد سماج پارٹی کے کارکنوں کے مطابق منگل کے روز رات 10 بجے کے بعد آزاد اور بالمیکی اس وقت لاپتہ ہوگئے تھے جب وہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے اہل خانہ کے ہمراہ ہاتھرس جارہے تھے۔
واضح رہے کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی اور دلت نواز جماعت بھیم آرمی سے وابستہ دیگر افراد منگل کے روز دہلی کے صفدرجنگ اسپتال کے باہر احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔
آزاد سماج پارٹی پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن رویندر بھٹی نے الزام لگایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں آزاد اور بالمیکی کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن پولیس اسے منظر عام پر نہیں لا رہی ہے۔