گینگسٹر وکاس دوبے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ اس نے فرار ہونے کی کوشش کی
کانپور، جولائی 10: اطلاعات کے مطابق گینگسٹر وکاس دwبے مدھیہ پردیش سے اتر پردیش لاتے ہوئے سڑک حادثہ ہونے کے بعد بھاگنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ جس کار میں وکاس دوبے تھا وہ پلٹ گئی اور اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ جھانسی اور کانپور کے بیچ میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل عام کا ملزم وکاس دوبے کل مدھیہ پردیش کے اجّین کے ایک مندر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد بہت سے سماجی اور سیاسی کارکنان نے یو پی پولیس اور حکومت کی شفافیت اور اہلیت پر سوال اٹھائے ہیں، کیوں کہ وکاس دوبے کچھ ’’بڑے لوگوں‘‘ کے نام سامنے لا سکتا تھا۔