کیرالہ میں بی جے پی کا مقامی رہنما 10 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
ترواننت پورم، اپریل 16: ایک 45 سالہ ٹیچر کو، جو کنور میں بی جے پی کا مقامی رہنما بھی ہے، کیرالہ میں اپنی چوتھی جماعت کی طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بچوں کی ہیلپ لائن چائلڈ لائن کے توسط سے پولیس میں شکایت درج ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد کے پدم راجن کی گرفتاری سامنے آئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق چائلڈ لائن کے عہدیدار نے کہا ’’اپنی شکایت میں بچی نے الزام لگایا ہے کہ ٹیچر نے اس کے ساتھ تین بار بدتمیزی کی تھی۔ ٹیچر نے اسکول کے وقت میں دو بار مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور چھٹیوں کے دوران ایک بار اسے بلا کر ایسا کیا تھا۔‘
لواحقین نے 17 مارچ کو 1098 ہیلپ لائن پر فون کیا اور پولیس نے جلد ہی پہلی انفارمیشن رپورٹ یا (ایف آئی آر) درج کر لی۔ تاہم اس شخص کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔
اس شخص کی گرفتاری میں مبینہ تاخیر نے کانگریس اور مسلم لیگ سمیت دیگر لوگوں کے احتجاج کو جنم دیا تھا۔
چائلڈ لائن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹیچر فرار ہوگیا تھا۔
تھلاسری کے ایک سینئر پولیس افسر وینوگوپال کے وی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ’’تفتیش جاری ہے اور پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور چارج شیٹ جلد ہی ثبوت کے ساتھ داخل کی جائے گی۔‘‘
ٹیچر کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔