کوویڈ ۔19: دہلی نے 20 ’’ہاٹ سپاٹس‘‘ کو کیا سیل، باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا لازمی

نئی دہلی، اپریل 8: نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے کوویڈ -19 انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش میں بدھ کے روز 20 علاقوں کو سیل کردیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ان علاقوں میں ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

سیسودیا نے نامہ نگاروں کو بتایا ’’دہلی میں 20 ایسے علاقے ہیں جنھیں ہم نے سیل کر دیا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان گلیوں یا کالونیوں سے باہر جانے یا ان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘

سیسودیا نے بتایا کہ صدر کا علاقہ ہاٹ سپاٹ زون میں سے ایک ہے جہاں کچھ مثبت واقعات پائے گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اپنے گھروں سے نکلنے والے ہر شخص کے لیے ماسک پہننے کو بھی لازمی قرار دے دیا۔ سیسودیا نے مزید کہا کہ باہر جانے والے افراد کو بغیر ماسک کے پائے جانے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کپڑے کے ماسک پہننے کی بھی اجازت ہوگی۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلے کیجریوال کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس میں کیے گئے، جس میں سسودیا کے ساتھ ساتھ وزیر صحت ستیندر جین اور ان کے محکمہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

کنٹینمنٹ کے 20 علاقے یہ ہیں:

۔ مالویہ نگر میں واقع گاندھی پارک کے قریب ایک پوری گلی

۔ گلی نمبر 6، ایل 1 سنگم وہار

۔ شاہجہاں آباد سوسائٹی، پلاٹ نمبر 1، سیکٹر 11، دروارکا

۔ دین پور گاؤں

۔ مرکز مسجد اور نظام الدین بستی

۔ مغربی نظام الدین، جی اور ڈی بلاکس

۔ بی بلاک، جہانگیرپوری

۔ گلی نمبر 14، کلیان پوری، دہلی

۔ مانسارا اپارٹمنٹس، وسندھرا انکلیو

۔ کھچری پور میں تین گلیاں

۔ گلی نمبر 9، پانڈو نگر

۔ وردھمان اپارٹمنٹس، میور وہار فیز 1 ایکسٹینشن

۔ میوردھوج اپارٹمنٹس، آئی پی ایکسٹینشن، پٹپر گنج

۔ گلی نمبر 4 کے دو حصے، کشن کنج ایکسٹینشن

۔ گلی نمبر 5، اے بلاک، ویسٹ ونود نگر

۔ جے، کے، ایل اور ایچ بلاکس، دلشاد گارڈن

۔ جی، ایچ اور جے بلاکس، اولڈ سیماپوری

۔ ایف-70 تا 90 بلاکس، دلشاد کالونی

۔ پرتاپ کھنڈ، جھلمل کالونی

 

دہلی حکومت نے نئی دہلی میونسپل کونسل سے بھی کہا تھا کہ کوویڈ ۔19 پر قابو پانے کے منصوبے کے تحت بنگالی مارکیٹ کے علاقے کو فوری طور پر سینیٹائز کریں۔ اے این آئی کے مطابق حکومت نے کہا کہ ’’دہلی پولیس لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے گی۔‘‘