کورونا وائرس: 52،000 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 19 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 5 اگست: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں ملک میں کورونا وائرس کے 52،509 تازہ معاملات سامنے آئے اور 857 اموات ہوئیں۔

اسی کے ساتھ ہندوستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ کو عبور کر گئی۔

ملک میں اب تک 19،08،254 معاملات سامنے آئے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 39،795 اموات ہوئی ہیں۔

فی الوقت مجموعی تعداد میں سے 5،86،244 معاملات فعال ہیں اور 12،82،215 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ 67.19 فیصد صحت یابی کی شرح کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 51،706 افراد کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا۔

دہلی، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں فعال معاملات کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔