کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں سامنے آئے ریکارڈ 28000 سے زیادہ نئے معاملات
نئی دہلی، 12 جولائی: ملک میں گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 28،637 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8،49،553 ہوگئی، جب کہ 551 مزید ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی تعداد بھی 22،674 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تعداد میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5،34،620 ہے، جب کہ اس وقت ملک میں انفیکشن کے 2،92،258 فعال مریض ہیں۔
یہ لگاتار تیسرا دن ہے کہ ملک میں کوویڈ 19 کے معاملات میں یومیہ 26،000 سے زیادہ معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔