کورونا وائرس: پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں سامنے آئے ریکارڈ 52,000 سے زیادہ نئے معاملات
نئی دہلی، 30 جولائی: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار ہندوستان میں کوویڈ 19 کے معاملات میں ایک ہی دن میں 50،000 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 15،83،792 ہوگئی۔
دریں اثنا آج صبح تک 10 لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
صبح آٹھ بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے عرصہ میں 52،123 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
وہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34،968 ہوگئی، جب ایک دن میں 775 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔
اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 5،28،242 فعال مریض ہیں۔
کوویڈ 19 کے مریضوں میں صحت یابی کی شرح 64.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ اموات کی شرح 2.21 فیصد ہے۔