کورونا وائرس: ملک میں12،881 تازہ معاملات کے ساتھ سب سے بڑا یومیہ اضافہ دیکھنے میں آیا، اموات کی تعداد 12،237 تک جا پہنچی

نئی دہلی، جون 18: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12،881 نئے معاملات سامنے آئے اور 334 مزید اموات کی اطلاع ملی ہے۔ یہ اب تک متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،66،946 ہوگئی، جس میں 12،237 اموات بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو جمعرات کے روز وزیر صحت ستیندر جین کو مختص وزارت صحت اور دیگر محکموں کا اضافی چارج دیا گیا، کیوں کہ ستیندر جین نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا ہے۔

جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے اب تک 83.28 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،48،474 افراد کی جانیں لی ہیں۔