کورونا وائرس: تقریباً 50،000 نئے معاملات کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 14.35 لاکھ تک جا پہنچی
نئی دہلی، 27 جولائی: مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 49،931 نئے معاملات کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 14،35،453 ہو گئی۔
مجموعی تعداد میں 9،17،567 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
صبح 8 بجے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 32،771 ہوگئی، جب ایک دن میں 708 مزید اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے فی الوقت 4،85،114 فعال مریض ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی صحت یابی کی شرح 63.92 فیصد ہے۔
یہ لگاتار پانچواں دن ہے جب کوویڈ 19 کے معاملات میں 45،000 سے زیادہ کا یومیہ اضافہ ہوا ہے۔