کورونا وائرس: ایک دن میں سامنے آئے 45000 سے زیادہ نئے معاملات اور ہوئیں 1000 سے زیادہ اموات

نئی دہلی، 23 جولائی: وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں سب سے زیادہ 45،720 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں کوویڈ-19 متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ وہیں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی گذشتہ ایک دن میں ریکارڈ 1،129 ہلاکتوں کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 29،861 ہوگئی۔

11 لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے کے صرف تین دن بعد ہی ملک نے 12 لاکھ ہندسہ عبور کرلیا۔

آج صبح 8 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 12،38،635 ہوگئی ہے، جس میں سے اب تک 7،82،606 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 4،26،167 ہے۔