کورونا وائرس: اموات کی تعداد بڑھ کر 3،435 ہوگئی، متاثرین کی مجموعی تعداد 1،12،359 سے زیادہ

نئی دہلی، مئی 21: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کوویڈ19 کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3،435 ہوگئی اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1،12،359 ہوگئی۔

وزارت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 63،624 ہے، جب کہ 45،299 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔

آج صبح حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5،611 نئے معاملاتے سامنے آئے ہیں اور 140 اموات کی اطلاع ہے۔