پیر کو ہوگا نیپال کے وزیر اعظم کی قسمت کا فیصلہ
نیپال، 4 جولائی: نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے نیپال کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا ایک اہم اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا تاکہ اعلٰی قیادت کو اس کے کام کرنے کے طرز اور ہندوستان مخالف بیانات پر اپنے اختلافات کو ختم کرنے کی مزید مہلت دی جاسکے۔
نیپال کمیونسٹ پارٹی کی 45 رکنی طاقتور اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق 11 بجے ہونا تھا۔ لیکن آخری منٹ پر اسے ملتوی کردیا گیا۔ وزیر اعظم کے پریس ایڈوائزر سوریہ تھاپا نے کہا کہ اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا، کیوں کہ این سی پی کے اعلی قائدین کو امور پر افہام و تفہیم کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
پراچندا کے پریس ایڈوائزر بشنو سپکوٹا نے بھی کہا کہ ’’قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، کیوں کہ فریقین کو مزید بات چیت کے لیے وقت درکار ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستان کے ساتھ سرحد کو لے کر جاری تنازعہ کے دوران نیپال کے وزیر اعظم نے ہندوستان پر ان کا تختہ پلٹ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔