پال گھر لنچنگ: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے چارج شیٹ اور انکوائری سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، اگست 6: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ 3 ہفتوں میں پال گھر لنچنگ کیس میں داخل کی گئی چارج شیٹ پیش کرے۔

16 اپریل کو ممبئی کے تین باشندے، جو سلواسہ جارہے تھے، انھیں مقامی شہریوں نے اس شبہ میں پال گھر ضلع کے گداکچنچلے گاؤں میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا گیا کہ وہ چور تھے۔

گاؤں کے لوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے ان تینوں افراد کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا تھا اور ان پر لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کرنا شروع کردیا تھا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے تھے۔

متاثرین میں سے دو ممبئی کے کاندی ولی نواحی علاقوں کے سادھو تھے اور تیسرا ان کا ڈرائیور تھا۔ اس واقعہ میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد 35 سے زائد پولیس کانسٹیبلز اور دیگر عہدیداروں کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

جسٹس اشوک بھوشن اور آر سبھاش ریڈی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ الزامات کی جانچ پڑتال کرنا چاہتے ہیں اور اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک حلف نامہ درج کرنا چاہتے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort