وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج شام پریس کانفرنس کریں گی، وزیر اعظم کے ذریعے اعلان کردہ معاشی پیکج کی تفصیلات کریں گی شیئر
نئی دہلی، مئی 13: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج شام 4 بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گی۔ اپنے خطاب میں سیتارامن 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کی تفصیلات شیئر کریں گی، جس کا اعلان وزیر اعظم مودی نے منگل کو کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کا محرک پیکیج معیشت کو فروغ دے گا اور مہاجر مزدور سے لے کر بڑے کاروباروں تک معاشرے کے تمام طبقات کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم نے اس کو ’’ایک خاص معاشی پیکیج‘‘ کے طور پر بیان کیا، جو ’’خود پر منحصر ہندوستان مہم‘‘ (آتما نربھرت بھارت) کی ایک اہم کڑی کا کام کرے گا۔
منگل کو ٹویٹس کے ایک سلسلے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’یہ صرف مالی پیکیج نہیں ہوگا، بلکہ اصلاحات، محرکات اور حکمرانی میں ایک مضبوطی کا سبب ہوگا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’ہندوستانی معیشت نے اپنے مختلف جہتوں میں طاقت حاصل کی ہے۔ اب ہم اعتماد کے ساتھ دنیا کے ساتھ مشغول ہوسکتے ہیں۔ ہمارا مقصد مجموعی طور پر تبدیلی ہے۔ ہم وبائی چیلنج کو ایک موقع میں تبدیل کریں گے۔‘‘