وزیر اعظم مودی کی ’’جعلی شجاعت کی شبیہ‘‘ ہندوستان کی سب سے بڑی کمزوری ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی، جولائی 20: وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے ایک تازہ حملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی ایک ’’من گھڑت شجاعت کی شبیہ‘‘ کی مدد سے اقتدار میں آئے ہیں، لیکن اب 56 انچ والا یہ قائد چینی حملے کا شکار ہے۔
ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی بحران سے متعلق ایک نئی ویڈیو میں کانگریس کے رہنما نے دعوی کیا کہ چین کشمیر میں پاکستان کے ساتھ کچھ کرنے کے بارے میں بڑے پیمانے پر سوچ رہا ہے اور وہ ڈیم چوک، گلوان اور پنگونگ جھیل جیسے علاقوں میں اپنی حکمت عملی کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے کے لیے جعلی بہادر شخصیت کی من گھڑت تصویر بنائی۔ یہ ان کی سب سے بڑی طاقت تھی، لیکن یہ اب ہندوستان کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔‘‘