وزیر اعظم مودی نے تارکین وطن مزدوروں کے روزگار کے لیے 50،000 کروڑ روپے کی اسکیم کا اعلان کیا
نئی دہلی، جون 20: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گاؤں لوٹنے والے تارکین وطن مزدوروں کو روزگار کے فوری مواقع کی پیش کش کے لیے غریب کلیان روزگار مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے گاؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس وبا سے نمٹنے میں ملک کے شہروں کو بڑا سبق سکھایا ہے۔
مودی نے کہا ’’آج یہ اسکیم بہار کے کھگریہ ضلع سے شروع کی جارہی ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کے لیے ان کے گھروں کے قریب ہی روزگار حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم تارکین وطن کارکنوں سے متاثر ہے۔ انھیں گھروں کے قریب ملازمت فراہم کی جائے گی۔ اب تک آپ اپنی صلاحیتوں کو شہروں کی ترقی کے لیے استعمال کررہے تھے۔ اب آپ اپنے گاؤں، اپنے محلوں کی مدد کریں گے۔‘‘
Launching the PM Garib Kalyan Rojgar Yojana to help boost livelihood opportunities in rural India. https://t.co/Y9vVQzPEZ1
— Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2020
اس اسکیم کے تحت چھ ریاستوں کے 116 اضلاع میں 50،000 کروڑ روپیے خرچ کیے جائیں گے، جہاں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ریاستوں میں بہار، جھارکھنڈ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور راجستھان شامل ہیں۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لداخ کی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کی قربانی پر ہندوستان کو فخر ہے۔ 1975 کے بعد پہلی بار ہند-چین سرحد پر بدترین تشدد کے نتیجے میں کم از کم 20 ہندوستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مودی نے کہا ’’میں ان بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنھوں نے قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘
دریں اثنا وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3.95 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 12،948 اموات ہوئی ہیں۔