نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی تازہ لہر کے تناظر میں انتخابات ملتوی
آکلینڈ، اگست 17: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے آج ملک میں عام انتخابات کو اگلے چار ہفتوں تک آگے بڑھاتے ہوئے 17 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردیا ہے کیوں کہ نیوزی لینڈ کورونا وائرس کی تازہ لہر کا سامنا ہے۔ لیکن اس میں مزید تاخیر سے انکار کیا۔
اس سے پہلے یہ انتخابات 19 ستمبر کو ہونے تھے۔
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کووڈ 19 کے انفیکشن کی تازہ لہر کے درمیان آرڈرن پر انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا۔
وائرس کی اس تازہ لہر سے پہلے ملک 102 دن تک کورونا وائرس سے آزاد رہا تھا۔
آرڈرن نے کہا کہ انھوں نے گورنر جنرل کو انتخابات کی نئی تاریخ کا مشورہ دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ وہ اس کو دوبارہ تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق انتخاب 21 نومبر سے پہلے ہی کرایا جانا چاہیے۔