نفرت کی سیاست کا مرکز بن رہا ہے اترپردیش
تبدیلئ مذہب قانون واپس لیا جائے: ١٠٤ سابق افسران کا یوگی کو مکتوب
آسیہ تنویر، حیدرآباد
لوجہاد قانون سماجی تفریق میں اضافہ کا بنے گاسبب
اس قانون سے کئی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جن میں نمایاں مذہبی آزادی، حقِ انتخاب کی آزادی کے ساتھ ساتھ آزادانہ زندگی میں مداخلت بھی شامل ہے۔ اس قانون میں مذہبی آزادی کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مذہب کی تبدیلی کے حق کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ آئینی حقوق کی یکسر خلاف ورزی ہے۔ یہ قانون سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے یعنی یہ بھی ایک آئین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 10 جنوری تا 16 جنوری 2021