نتیش کمار ہی رہیں گے بہار کے وزیر اعلیٰ، اہم میٹنگ کے بعد این ڈی اے نے کیا اعلان
پٹنہ، 15 نومبر: آج بہار میں این ڈی اے نے متفقہ طور پر نتیش کمار کو ریاستی مقننہ میں اپنا قائد منتخب کیا، جس نے مسلسل چوتھی بار وزیر اعلی کے طور پر ان کی واپسی کی راہ ہموار کر دی۔
حکمران اتحاد کے ذرائع کے مطابق اس کا اعلان وزرائے اعلی کی سرکاری رہائش گاہ سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا تھا، جو مینٹنگ میں شامل تھے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما سشیل کمار مودی کو مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ ڈپٹی سی ایم کے عہدے پر واپس آئیں گے، جب کہ کٹیہار کے ایم ایل اے ترکیشور پرساد کو ریاستی اسمبلی میں پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے دعوے کے لیے نتیش کمار جلد ہی گورنر پھگو چوہان سے ملاقات کریں اور ممکنہ طور پر پیر کے روز وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔