نئے زرعی قوانین: دہلی کی سرحد پر کسانوں کا احتجاج 12 ویں دن میں داخل، وزیر اعلیٰ کیجریوال آج کریں گے سنگھو بارڈر کا دورہ
نئی دہلی، 7 دسمبر: دی ٹربیون کی خبر کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج سنگھ بارڈر کا دورہ کریں گے جہاں ہزاروں کسان مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
دہلی کی سرحد پر کسانوں کا احتجاج آج 12 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔
اس قبل عام آدمی پارٹی نے اتوار کے روز 8 دسمبر کو کسانوں کی تنظیموں کے ذریعے ’’بھارت بند‘‘ کے مطالبے کی بھی حمایت کی تھی۔
دی ٹربیون کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’کیجریوال دن کے آخر میں اپنی کابینہ کے وزرا کے ساتھ سنگھو بارڈر کا دورہ کریں گے۔‘‘
اتوار کے روز کیجریوال نے کہا تھا کہ ملک بھر میں عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنان کسانون کے ’’بھارت بند‘‘ احتجاج کی حمایت کریں گے۔
انھوں مزید تمام شہریوں سے کسانوں کی حمایت کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔