مہاراشٹر: شیو سینا-این سی پی-کانگریس نے گورنر سے کی ملاقات
نئی دہلی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے بیچ شیوسینا، راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس نے سوموار کو سبھی ممبران کا حمایتی خط گورنر کو سونپ دیا ہے۔ تینوں پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 288 رکنی اسمبلی میں ان کے پاس سرکار بنانے کے لیے مکمل اکثریت ہے اور حکومت کی تشکیل کے لیے گورنر کو ان کو مدعو کرنا چاہیے۔
تینوں پارٹیوں نے اپنے خط میں کہا ہے ’’ووٹ آف کانفیڈنس کے دوران اکثریت ثابت کرنے میں فڑنویس کے ناکام رہنے پر حکومت کی تشکیل کے لیے شیوسینا کے دعوے پر غور کیا جانا چاہیے۔‘‘
اس بیچ بی جے پی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ان کے پاس این سی پی کے 54 ایم ایل اے سمیت کل 170 ایم ایل اے کی حمایت ہے۔ وہیں شرد پوار کا کہنا ہے کہ 50 سے زیادہ ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں۔
کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کر کے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کو حکومت کی تشکیل کے لیے مدعو کریں۔ گورنر کو سونپے گئے اس خط پر شیوسینا رہنما ایکناتھ کھڑگے، کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر بالاصاحب تھوراٹ اور این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے دستخط ہیں۔
(ایجنسیاں)