مہاراشٹر: بالاصاحب تھوراٹ کانگریس کی قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب

ممبئی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے، اس درمیان کانگریس نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے۔ آج سی ایل پی کی میٹنگ ہوٹل ڈی میرٹین میں منعقد ہوئی اور اس میں بالاصاحب تھوراٹ کے نام کا اعلان آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری ملک ارجن کھرگے نے کیا۔ انہیں اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیاہے۔